ایران کی جانب بحری بیڑہ روانہ کیا لیکن استعمال نہ کرنا بہتر ہوگا: ٹرمپ

Sent fleet to Iran but would be better off not using it

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ ایران کی جانب امریکی بحری بیڑہ روانہ کیا لیکن استعمال نہ کرنا بہتر ہوگا۔

صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہمارے بہت سے بڑے اور طاقتور جہاز ایران کی طرف جا رہے ہیں، امید ہے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی ضرورت نہ پڑے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مزید بات چیت کا ارادہ ہے، پہلے بھی ایران سے بات چیت ہو چکی ہے اور آئندہ بھی ہوگی۔

امریکی صدر نے چین کے ساتھ کاروبار کرنا برطانیہ کے لیے بہت خطرناک قرار دیا اور کہا کہ چین کے ساتھ تجارتی تعاون برطانیہ کے لیے سنگین خطرہ بن سکتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کینیڈا کے لیے چین کے ساتھ کاروبار کرنا اس سے بھی زیادہ خطرناک ہے، انہوں نے زور دیاکہ چین کے ساتھ بڑھتے تجارتی تعلقات پر اتحادیوں کو محتاط رہنا ہوگا۔

کیوبا سے متعلق بات کرتے ہوئے ٹرمپ بولے ان کے خیال سے کیوبا کی حکومت قائم نہیں رہ سکے گی۔

READ  ٹرمپ کا میموریل ڈے پر پیغام، سابق صدر بائیڈن اور انتظامیہ پر خوب غصہ نکالا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں