بھارت: شوہر نے حاملہ پولیس کمانڈو بیوی کو سر پر ڈمبل مار کر قتل کر ڈالا

Husband kills pregnant police commando wife by hitting

بھارت میں جہیز کے معاملے پر شوہر نے 4 ماہ کی حاملہ پولیس کمانڈو اہلیہ کے سر پر بھاری ڈمبل مار کر اس کی جان لے لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی سے تعلق رکھنے والی ایک پولیس کمانڈو کاجل چوہدری کو اس کے شوہر نے بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کاجل چوہدری نے وزارت دفاع میں کام کرنے والے ایک کلرک انکور سے 2023 میں شادی کی تھی، دونوں کے درمیان اکثر مالی مسائل کی وجہ سے جھگڑا رہتا تھا۔

رپورٹس کے مطابق 22 جنوری کو بھی دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا جو اس قدر بڑھ گیا کہ انکور طیش میں آگیا اور اس نے اپنی 4 ماہ کی حاملہ پولیس کمانڈو بیوی کے سر پر ڈمبل دے مارا جس سے وہ بری طرح زخمی ہوگئی، کاجل کو اسپتال لے کر جایا گیا لیکن بدقسمتی سے وہ دوران علاج دم توڑ گئی۔
کاجل کے بھائی نکھل نے پولیس کو شکایت کرتے ہوئے بتایا کہ جس دن کاجل پر حملہ ہوا تو اس نے مجھے کال کی اور دوران کال انکور نے کاجل پر حملہ کیا، اور چند ہی منٹوں بعد انکور نے مجھے خود فون کر کے اطلاع دی کہ اس نے کاجل کو قتل کر دیا ہے، لاش لینے کے لیے اسپتال آ جاؤ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نکھل نے یہ بھی الزام لگایا کہ کاجل کی ساس اور 2 نندیں اسے جہیز کیلئے ہراساں کرتی تھیں جبکہ والدین سے سسرال والوں نے پیسے بھی لیے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انکور کو گرفتار کرلیا، جس کیخلاف مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

READ  میئر لندن کی امریکی صدر پر جوابی گولہ باری، نسل پرست، خواتین اور اسلام مخالف قرار دیدیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں