ٹرمپ کی ہر ممکن پروموشن کے باوجود اہلیہ میلانیا کی بائیوگرافی ریلیز سے پہلے ہی فلاپ

Despite all possible promotion by Trump

امریکی خاتونِ اوّل میلانیا ٹرمپ کی زندگی پر بننے والی مہنگی دستاویزی فلم باقاعدہ ریلیز سے پہلے ہی شدید مشکلات کا شکار ہو گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا اور برطانیہ کے بڑے شہروں میں اس فلم کے شوز کے لیے ٹکٹوں کی انتہائی کم فروخت نے فلم سازوں کو پریشان کر دیا ہے۔

تقریباً 75 ملین ڈالر کی لاگت سے تیار کی گئی ڈاکیومنٹری میلانیا 30 جنوری کو سینما گھروں میں پیش کی جانی ہے مگر نیویارک اور لندن کے متعدد سنیما گھروں میں شوز کے لیے بمشکل ایک یا دو ٹکٹ فروخت ہوئے ہیں۔

نیویارک کے معروف ٹائمز اسکوائر کے سنیماز میں شام کے اہم شوز تک خالی دکھائی دے رہے ہیں جہاں 25 ڈالر مالیت کا ایک بھی ٹکٹ فروخت نہیں ہوا۔

سوشل میڈیا پر صارفین خالی ہالز کی تصاویر شیئر کر رہے ہیں، جبکہ دوسری طرف ڈونلڈ ٹرمپ کے پلیٹ فارم ’ٹرتھ سوشل‘ پر اس فلم کی بھرپور تشہیر جاری ہے۔

رپورٹس کے مطابق اسٹریمنگ کمپنی ایمازون نے اس ڈاکیومنٹری کے حقوق تقریباً 40 ملین ڈالر میں حاصل کیے جبکہ تشہیر، مارکیٹنگ اور تقسیم پر مزید 35 ملین ڈالر خرچ کیے گئے۔

فلم میں میلانیا ٹرمپ کی زندگی کے اُن پہلوؤں کو دکھانے کا دعویٰ کیا گیا ہے جو اب تک عوام کی نظروں سے اوجھل تھے، خاص طور پر وائٹ ہاؤس کے ایسٹ ونگ کی تیاری، فلاحی سرگرمیاں اور خاندانی زندگی۔

اطلاعات ہیں کہ فلم کی تیاری سے وابستہ عملے کے کئی افراد نے اسے پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے اپنے نام اینڈ کریڈٹس سے ہٹوا دیے۔

READ  پاکستان نے پاسپورٹ سے اسرائیلی شق کے خاتمے کا بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد کردیا

یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ میلانیا ٹرمپ نے اس فلم میں شرکت کے لیے تقریباً 28 ملین ڈالر معاوضہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں