گھر کے اندر ہریالی اور تازگی برقرار رکھنے کے گُر

Tips for maintaining greenery and freshness inside the house

گھر کے اندر پودے لگانا یا رکھنا آج کل نہ صرف ایک ٹرینڈ بن چکا ہے بلکہ اسے ذہنی سکون اور خوبصورتی کا ذریعہ بھی سمجھا جاتا ہے۔

اکثر لوگ گھروں میں صرف اس وجہ سے پودے نہیں رکھتے کہ انہیں روزانہ پانی دینے یا باقاعدہ دیکھ بھال کا وقت نہیں ملتا۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین نے ایسے انڈور پلانٹس تجویز کیے ہیں جو کم پانی میں بھی شاندار طریقے سے پروان چڑھتے ہیں اور گھر کا ماحول خوشگوار بناتے ہیں۔

یہ پودے کم توجہ میں بھی زندہ رہتے ہیں اور ان کی دیکھ بھال نسبتاً آسان ہوتی ہے، جس کی وجہ سے مصروف افراد کے لیے بہترین انتخاب ثابت ہوتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول کم پانی والے پودوں میں اسنیک پلانٹ نمایاں ہے۔ یہ پودا سخت مزاج ہونے کے باوجود گھر کی خوبصورتی میں خاص اضافہ کرتا ہے۔ اسے بہت کم پانی کی ضرورت ہوتی ہے اور اگر مہینے میں ایک بار بھی پانی دے دیا جائے تو یہ بخوبی اپنی نشوونما جاری رکھتا ہے۔
اہرین کا کہنا ہے کہ اسنیک پلانٹ ہوا صاف کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے، جس کی وجہ سے یہ بیڈ روم اور لیونگ روم کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے۔

اسی طرح زی زی پلانٹ بھی کم پانی پر زندہ رہنے کی شاندار صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ پودا اندھیرے کمروں میں بھی اچھی طرح بڑھتا ہے اور نمی یا پانی کی کمی سے جلد متاثر نہیں ہوتا۔ دفاتر، کم روشنی والے کمروں اور مصروف افراد کے گھروں میں یہ تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔

READ  گھر کو تادیر صاف اور خوشبودار رکھنے کے آسان اور سستے طریقے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں