غزہ بورڈ آف پیس کی پہلی میٹنگ رواں ماہ امریکا میں ہوگی، صدر ٹرمپ میزبانی کریں گے

The first meeting of the Gaza Peace Board

غزہ بورڈ آف پیس کی پہلی میٹنگ 19 فروری کو امریکا میں منعقد کرنے کی تیاری کی جارہی ہے، اس حوالے سے اراکین کو دعوت نامے بھیج دیے گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ بورڈ ممبران اور غزہ ایگزیکٹو کمیٹی اراکین کی واشنگٹن میں یو ایس انسٹیٹیوٹ آف پیس میں میزبانی کریں گے۔

25 ممالک نے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت اختیار کی ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس بورڈ کے چیئر مین ہیں۔

برطانیہ، فرانس اور ناروے سمیت اہم یورپی ممالک نے بورڈ کو اقوام متحدہ کی حیثیت چیلنج کرنے کے مترادف قرار دیتےہوئے اس میں شمولیت سے انکار کردیا ہے۔

ابتدا میں تنقید کرنے والے اسرائیلی وزیراعظم نے بھی بورڈ آف پیس کا حصہ بننے پر آمادگی ظاہر کردی تھی۔

میٹنگ کا ایجنڈا ابھی سامنے نہیں لایا گیا تاہم امریکی میڈیا کے مطابق غزہ بورڈ کا قیام صدر ٹرمپ کی جانب سے پیش غزہ ڈیل کے دوسرے حصے پر عمل قرار دیا گیا ہے جس میں غزہ کی تعمیر نو اور حماس کو غیرمسلح کرنا ہے۔

READ  اگر امن قائم ہوگیا تو پاکستانی وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کو نوبل انعام مل سکتا ہے، وکٹر گاؤ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں