کینیڈا کے اسکول میں خاتون کی فائرنگ، حملہ آور سمیت 10 افراد ہلاک

Woman shoots dead 10 people

کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے ہائی اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں مبینہ خاتون حملہ آور سمیت 10 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ برٹش کولمبیا میں ٹمبلر رج (Tumbler Ridge) کے ایک ہائی اسکول میں پیش آیا جہاں فائرنگ کے نتیجے میں مبینہ حملہ آور سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔
اس حوالے سے پولیس نے بتایا گیا ہے کہ اسکول سے 6 افراد کی لاشیں ملیں جبکہ واقعے میں ایک زخمی شخص اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق مزید 2 افراد ایک گھر میں مردہ پائے گئے جن کے بارے میں خیال ہے کہ ان کا تعلق بھی فائرنگ کے واقعے سے ہی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے میں شدید زخمی ہونے والے 2 افراد کو ائیرلفٹ کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا، جن کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے جبکہ زخمی ہونے والے 27 افراد کو طبی سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ٹمبلر رج کی حملہ آور ممکنہ طور پر خاتون تھی، مشتبہ حملہ آور نے فائرنگ کرنے کے بعد خودکشی کی ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہے۔

READ  ہنگو میں اعلیٰ پولیس افسران کے قافلے پر حملہ، ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار زخمی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں