ترکیہ: قیدی نے جیل سے رہائی پاتے ہی فائرنگ کرکے ماں، بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا

Prisoner shoots, kills mother, wife and daughter

ترکیہ: جیل سے رہائی پانے والے قیدی نے فائرنگ کرکے ماں، بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں پیش آیا، جہاں ایک قیدی نے اپنے رہائی کے روز ہی ایک اور سنگین جرم کرڈالا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم دھوکہ دہی اور مسلح دھمکیوں کی وجہ سے جیل میں سزا کاٹ کر 11 دن کیلئے رہا ہوا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ ملزم نے رہائی پاتے ہی اپنی والدہ، بیوی اور بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جس کے بعد گولی مار کر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق لاشوں کو تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

READ  ایران امریکی مطالبات کے آگے کسی صورت نہیں جھکےگا، سپریم لیڈر کا دوٹوک پیغام

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں