جامعہ کراچی کے طلبا نے دل کے دورے سے قبل خبردار کرنیوالی ڈیوائس بنالی

Karachi University students develop device

جامعہ کراچی کے طلبا نے اپنی تخلیقی صلاحیتیں استعمال کرکےکم لاگت میں دل کے دورے سے پہلے خبردار کرنے والی جدید سمارٹ ڈیوائس تیار کرلی۔

کارڈیو وِٹ نام پانے والی یہ ڈیوائس صرف اس وقت خبردار کرتی ہے جب دل کی دھڑکن غیر معمولی ہو، آکسیجن لیول خطرناک حد تک کم ہو، دل کی رفتار بہت تیز یا بہت کم ہو، جسمانی درجہ حرارت میں اچانک تبدیلی آئے اور ٹھنڈے پسینے جیسی علامات بیک وقت ظاہر ہوں۔جب یہ تمام علامات ایک ہی وقت میں خطرناک حد تک پہنچ جائیں تو ڈیوائس فوراً بزر اور الارم کے ذریعے مریض کو خبردار کرتی ہے کہ وہ فوری طور پر اسپتال جا کر اپنا مکمل طبی معائنہ کروائے۔

جامعہ کراچی کی فیکلٹی آف فارمیسی اینڈ فارماسیوٹیکل سائنسز کے طالب علم اور پروجیکٹ ٹیم لیڈر عبدالحنان ظفر نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیوائس صرف ایک علامت پر نہیں بلکہ جب سب خطرناک علامات ایک ساتھ ہوں تب ہی خبردار کرتی ہے اس ڈیوائس میں مائیکروکنٹرولر استعمال کیا گیا ہے جو مختلف سینسرز سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کو ایک مخصوص الگورتھم کے ذریعے تجزیہ کرتا ہے تاکہ غیر ضروری یا غلط الارمز سے بچا جا سکے اس میں لیتھیم آئین بیٹری ، گرافک سسٹم ، دل کی دھڑکن اور آکسیجن لیول کے لیے MAX30102، ای سی جی کے لیے AD8232، جسمانی درجہ حرارت کے لیے LM35 اور پسینہ شناخت کرنے کے لیے خصوصی سینسر نصب ہے، جبکہ تمام معلومات OLED اسکرین پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

READ  کم عمری میں تعلیم کا دباؤ طویل مدتی منفی اثرات رکھتا ہے: تحقیق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں