ملالہ یوسُفزئی کا پاکستانی طالبات کیلئے اسکالرشپ کا اعلان

Malala Yousafzai announces scholarships for Pakistani female students

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسُفزئی نے پاکستانی طالبات کے لیے اسکالرشپ کا اعلان کر دیا۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں ملالہ نے کہا کہ جب انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کی تو ان کے لیے یہ نہایت اہم تھا کہ وہ ان لڑکیوں کے لیے کچھ کریں جو تعلیم کے حق کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہیں۔
انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ یہ اسکالرشپ پاکستانی خواتین کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرنے کا موقع فراہم کرے گی، خاص طور پر ان خواتین کو جو اپنی تعلیم کے ذریعے پاکستان میں مثبت تبدیلی لانے کا عزم رکھتی ہیں۔

ملالہ کے مطابق، اگر کوئی پاکستانی خاتون آکسفورڈ میں ماسٹرز کرنے کا خواب دیکھتی ہے اور وطن واپس آ کر معاشرے کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہتی ہے تو یہ موقع ان کے لیے ہے۔

READ  لیبیا کے ذریعے انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کا سرغنہ چارسدہ سے گرفتار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں