کاٹھور کےقریب آئل ٹینکر، بس سمیت متعدد گاڑیاں ٹکرا گئیں، حادثے میں 13 افراد جاں بحق

Several vehicles, including an oil tanker and a bus

کاٹھور کے قریب آئل ٹینکر اور بس سمیت متعدد گاڑیاں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ گڈاپ لنک روڈ پر ٹرک اور کوچ کے درمیان پیش آیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوچ غلط سمت پر جارہی تھی۔

پولیس حکام نے بتایاکہ حادثے میں 3 خواتین اور بچے سمیت 13 افراد جاں بحق ہوگئے، حادثے میں متعدد افراد پل سے نیچے گرگئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب آئی جی سندھ جاویدعالم اوڈھو نے پولیس کو فوری طور پر جائےحادثہ پہنچنےکی ہدایت کی اور جائے حادثہ و اطراف کے علاقے کو فوری طور پر محفوظ بنانے کا حکم دیا۔

READ  سہیل آفریدی نئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں