پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدودکی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی

Pakistan extends airspace closure for India by another month

پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی۔

اس سلسلے میں پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا۔

نئے نوٹم کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود 23 مارچ تک بند رہے گی۔

بھارت کے تمام رجسٹرڈ ملٹری اور سول طیاروں کو پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یاد رہےکہ پاکستان نے 23 اپریل 2025 سے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہے۔

READ  لیجنڈ گلوکار مہدی حسن مرحوم کے صاحبزادے سجاد مہدی انتقال کرگئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں