پاکستان ترقی کی منازل طےکررہا ہے، اب کوئی ہمیں روک نہیں سکتا: گورنر سندھ

Pakistan is progressing, no one can stop us now

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان اب ترقی کی منازل پر جا رہا ہے، اب کوئی ہمیں روک نہیں سکتا ۔

امید رمضان کے عنوان سے پہلے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے گورنرسندھ نے بتایا کہ مہمان خصوصی اطالوی قونصل جنرل نےبھی روزہ رکھا تھا اورساتھ ہی افطار کیا۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ اطالوی قونصل جنرل نے قرعہ اندازی کی، خوش نصیب نازیہ امتیاز کے نام 120 گز کا پلاٹ نکلا۔

گورنر سندھ نے بتایا کہ قرعہ اندازی کے ذریعے عزیز اللہ اور سیدہ کونین کو عمرے کے ٹکٹ دیے گئے جبکہ معروف نعت خواں قاری وحید ظفرقاسمی اورخاور نقشبندی نے ہدیہ نعت پیش کیں۔

READ  پاک پتن میں ستلج کے پانی سے زمینی کٹاؤ، گاؤں سوڈا مکمل دریابُرد، چک باقر کے 50 گھر بھی کٹاؤ کی نذر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں