صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کیلئے مذاکرات میں اہم پیشرفت

Somalia makes significant progress in talks to purchase 24 JF-17 aircraft from Pakistan

صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی خریداری کیلئے مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے کہ 2کھرب 51 ارب روپے کا دفاعی معاہدہ زیر غور ہے۔

صومالیہ پاکستان سے جدید لڑاکا طیارے حاصل کرنے کیلئے اعلیٰ سطح مذاکرات میں تیزی لا رہا ہے اور مجوزہ معاہدے کے تحت 24 تک جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی خریداری پر غور جاری ہے، جو 1991 میں ریاستی انہدام کے بعد پہلی مرتبہ ملکی فضائی جنگی صلاحیت کی بحالی کی اہم کوشش قرار دی جا رہی ہے۔

صومالی میڈیا کے مطابق دونون ممالک کے مذاکرات بنیادی طور پر جے ایف 17 کے جدید بلاک تھری ورژن پر مرکوز ہیں اور یہ کثیر مرحلہ دفاعی پیکج تقریباً2 کھرب 51 ارب روپے( 900 ملین ڈالر) مالیت کا بتایا جاتا ہے۔

اگر معاہدہ طے پا جاتا ہے تو یہ سرد جنگ کے بعد موغادیشو کی سب سے بڑی اور اہم دفاعی خریداری ہوگی اور اس سے افریقہ خطے کے سکیورٹی ڈھانچے میں نمایاں تبدیلی کا اشارہ ملے گا۔

مذاکرات میں جے ایف 17 کے جدید بلاک تھری ورژن کی خریداری کے علاوہ پائلٹ تربیت، ہتھیاروں کے انضمام اور لاجسٹکس پیکج بھی شامل ہیں۔

سعودیہ اور ترکیے معاہدے کے ممکنہ مالی معاونین میں شامل ہیں جبکہ پاکستان پہلے میانمار، نائجیریا اور آذربائیجان کو جے ایف 17 فروخت کر چکا ہے۔ بنگلادیش اور عراق بھی جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

READ  کراچی: بلوچ کالونی گرڈ اسٹیشن میں آگ لگ گئی، کئی علاقوں میں بجلی معطل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں