حماس نے امریکی قیدی کی رہائی پر آمادگی ظاہرکردی

Hamas

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں یرغمال امریکی قیدی کی رہائی پر آمادگی ظاہرکردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس اور امریکا کےدرمیان جنگ بندی پر مذاکرات ہوئے جس کے بعد حماس نے غزہ میں یرغمال امریکی قیدی ایڈن الیگزینڈر کی رہائی پر آمادگی ظاہرکردی جو ممکنہ طور پر غزہ میں قید آخری امریکی شہری ہیں۔

اس حوالے سے حماس رہنما ڈاکٹرخلیل الحیہ نے کہاکہ حماس نے امریکی قیدی کی رہائی پرآمادگی ظاہرکردی ہے جبکہ حماس کی جانب سے امدادی گزرگاہوں کو کھولنے کی حمایت بھی کی گئی ہے۔

دوسری جانب حماس امریکا مذاکرات پراسرائیل نےتحفظات کا اظہار کیا ہے۔

READ  آج مذاکرات میں مثبت نتیجہ نکلا تو غزہ جنگ بندی کا اعلان کردیا جائیگا: ترک وزیرخارجہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں