غزہ: اسرائیلی مظالم تعلیم سے نہ روک سکے، انٹر امتحانات میں 11 فلسطینی لڑکیوں کی ٹاپ پوزیشن

11 Palestinian girls top inter-school exams

غزہ میں انٹرمیڈیٹ بورڈ کے امتحانات کے نتائج میں 11 فلسطینی لڑکیاں 99 فیصد نمبر لےکر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے باوجود غزہ کے نوجوان اپنے بہتر مستقبل کے لیے کوشاں ہیں اور مشکل حالات میں بھی تعلیم حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق غزہ انٹرمیڈیٹ بورڈ کے امتحانات میں 11 فلسطینی لڑکیوں نے 99 فیصد نمبر لے کر ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے۔

نتائج کے بعد اسرائیلی مظالم کا شکار فلسطینیوں میں خوشیوں کی لہر دوڑ گئی اور کامیاب طالبہ کے خاندانوں نے تباہ حال علاقوں میں جشن منایا۔

رپورٹ میں بتایاگیا ہےکہ انٹرمیڈیٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے بیشتر طلبا اور طالبات اسرائیلی فوج کی بمباری میں جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔ غزہ: اسرائیلی مظالم تعلیم سے نہ روک سکے، انٹر امتحانات میں 11 فلسطینی لڑکیوں کی ٹاپ پوزیشن

READ  دوران پرواز مسافر کی جہاز کا دروازہ کھولنے کی کوشش، طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں