راولپنڈی: عمران خان کی بہن نورین نیازی زیر تعمیر سیوریج لائن میں گر کر زخمی

Imran Khan's sister Noreen Niazi injured

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی زیر تعمیر سیوریج لائن میں گر کر زخمی ہوگئیں۔

نورین نیازی راولپنڈی کے داہگل ناکے پر زیرتعمیر سیوریج لائن کراس کرتے ہوئے گرگئیں۔

زیرتعمیر سیوریج لائن میں گرنے کی وجہ سے نورین نیازی کے ہاتھ، پاؤں اور ناک پر چوٹیں آئیں۔

نورین نیازی کو زیرتعمیر نالے سے نکال کر محفوظ مقام پر لے جایا گیا جب کہ ان کے ساتھ ایک اور خاتون بھی گر کر زخمی ہوئیں۔

READ  راولپنڈی میں90 سے زائد بوسیدہ اور خستہ حالت عمارتیں خطرناک قرار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں