ڈھائی سال میں 20 لاکھ سے زائد افغان شہری وطن واپس، انخلاء کا عمل جاری

More than 2 million Afghan citizens returned home in two and a half years,

گزشتہ ڈھائی سال کے دوران پاکستان میں مقیم 20 لاکھ سے زائد افغان شہری اپنے وطن واپس چلے گئے تاہم انخلاء کا عمل تاحال جاری ہے۔

اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے ترجمان قیصر خان آفریدی کے مطابق گزشتہ ڈھائی سال کے دوران پاکستان میں مقیم 20 لاکھ سے زائد افغان شہری اپنے وطن واپس لوٹ چکے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ رضاکارانہ واپسی اور سرکاری اقدامات کے تحت افغان شہریوں کی مرحلہ وار واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

اس حوالے سے صوبائی محکمہ داخلہ نے بتایا کہ لنڈی کوتل ٹرانزٹ کیمپ سے افغان شہریوں کی واپسی کا عمل تیزی سے جاری ہے، تازہ اعداد و شمار کے مطابق اے سی سی (افغان سٹیزن کارڈ) ہولڈرز کے 29 خاندانوں پر مشتمل 130 افراد کو وطن واپس روانہ کیا گیا۔
یو این ایچ سی آر پاکستان کے ترجمان قیصر خان آفریدی کے مطابق ستمبر 2023 سے طورخم سمیت مختلف سرحدی گزرگاہوں کے ذریعے مجموعی طور پر 20 لاکھ 75 ہزار افغان شہری افغانستان واپس جاچکے ہیں، ان میں رضاکارانہ طور پر واپس جانے والے افراد کے ساتھ ساتھ وہ افراد بھی شامل ہیں جنہیں قانونی کارروائی کے بعد ملک بدر کیا گیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ اس عرصے کے دوران تقریباً 2 لاکھ 4 ہزار افغان شہریوں کو جبری طور پر بے دخل کیا گیا۔

READ  پاکپتن: ڈمپر کی ٹکر سے بائیک پر سوار میاں بیوی اور 3 سالہ بچہ جاں بحق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں