جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ، پیشی پر لایا گیا زیر حراست ملزم جاں بحق

Shooting at Judicial Complex

جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ سے پیشی پر لایا گیا زیر حراست ملزم موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق چارسدہ جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں زیر حراست ملزم جاں بحق ہوگیا جب کہ پولیس نے حملہ آور کو اسلحہ سمیت موقع پر گرفتار کر لیا ۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتول کو مردان جیل سے تاریخ پر پیشی کے لیے عدالت لایا گیا تھا ۔

فائرنگ کے بعد مقتول کی لاش کو ڈی ایچ کیو اسپتال چارسدہ منتقل کردیا گیا جب کہ جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ فریقین کے مابین قتل کے معاملے کی سابقہ دشمنی چلی آ رہی تھی۔

READ  جاپان و چین کی رفتار میں ہوائی جہازوں کو پیچھے چھوڑ دینے والی ٹرین بنانے کیلئے دوڑ کا انکشاف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں