کراچی: نوپارکنگ میں کھڑی موٹر سائیکلیں لفٹر نہ کرنے کا حکم، تصاویر لیکر چالان کیا جائیگا

Order not to lift motorcycles parked in no-parking areas

کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے نو پارکنگ میں کھڑی موٹر سائیکلوں کو لفٹر نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

ٹریفک پولیس اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کہا کہ آپ نے کسی بھی صورت موٹرسائیکل لفٹنگ نہیں کرنی اور اس حوالے سے واضح پالیسی دی گئی ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ اگر کوئی اپنی بائیک غلط جگہ کھڑی کرتا ہے تو ٹریفک اہلکار موٹرسائیکل لفٹنگ کرنے کے بجائے اسے چین لگا کر لاک کردیں اور روبو کار اہلکار کو بلا کر تصویر لے کر چالان کریں۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے ہدایت دی کہ اگر کسی موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ نہ ہوتو پھر اس کو لے کر جانا ہے، نمبر پلیٹ لگنے تک اسے نہیں چھوڑا جائے اور ایسے کیسز کی رپورٹ مجھے بھیجی جائے۔

READ  ’’ڈیل‘‘ کا لفظ ہم پہلے ہی مسترد کر چکے ہیں، کوئی ڈیل نہیں ہو رہی, چیئرمین پی ٹی آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں