ممبئی (27 فروری 2026): مراکشی نژاد کینیڈین اداکارہ و ڈانسر نورا فتیحی نے ماہ رمضان کے دوران روزے رکھنے کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔
نورا فتیحی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے اپنی صحت اور رمضان کے روزوں کے بارے میں مداحوں کو بتایا۔
ویڈیو پیغام میں نورا فتیحی نے بتایا کہ میں اس وقت آپ سب سے مخاطب ہوں، ماہ رمضان کے سات دن اور سات روزے مکمل ہو چکے ہیں، میرا یہ ہفتہ بہت اچھا گزرا ہے۔
اداکارہ و ڈانسر نے بتایا کہ مگر سچ کہوں تو آج کا دن تھوڑا مشکل ہے، جب میں بیدار ہوئی تو بہت تھکن محسوس ہو رہی تھی، میں نے اپنی تمام ریہرسلز اور آج کے سارے کام منسوخ کر دیے ہیں اور بس گھر پر رہ کر آرام کیا ہے۔
’آج ہمت تھوڑی جواب دے گئی ہے میں یہ جاننے کیلیے بہت پُرجوش ہوں کہ آپ لوگ کیسا محسوس کر رہے ہیں، کیا آپ لوگ اب بھی ہیں؟ آپ کی انرجی کیسی ہے اور آپ کیا کر رہے ہیں؟ میں ہمت نہیں ہاری میں اچھا محسوس کر رہی ہوں۔‘





تبصرے بند ہیں