سندھ حکومت کا جمعتہ الوداع پر عام تعطیل کا اعلان

Sindh government declares public holiday on Friday

سندھ حکومت نے جمعتہ الوداع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نےجمعتہ الوداع کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ کراچی کی ایک شاہراہ کو آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے نام سے منسوب کیا جائے گا، ساتھ یہ بھی واضح کردیا کہ جمعتہ الوداع پر شارع فیصل پر ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، تمام تنظیمیں اپنے روایتی روٹس پر ریلی نکالیں۔

یاد رہے کہ آج یوم علی پر ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس برآمد کیے جائیں گے۔ کراچی میں صدر کی مختلف سڑکوں اور گلیوں کو کنٹینر رکھ کر بند کیا گیا ہے۔

READ  ایندھن کی قلت کا معاملہ؛ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے خطرے کی گھنٹی بجادی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں