گوجرانوالہ: اسپتال میں ڈاکٹرز اور پولیس کے درمیان جھگڑا، ڈاکٹرز نے کام چھوڑ دیا

Clashes between doctors and police at hospital

گوجرانوالہ کے ٹی ایچ کیو اسپتال وزیرآباد میں ڈاکٹرز اور پولیس کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس کے باعث ڈاکٹرز نے کام چھوڑ دیا۔

اسپتال ایم ایس کے مطابق تھانہ سٹی وزیرآباد کے ایس ایچ او نے میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹ کی تاخیر پر ڈاکٹر کو کمرے میں بند کرکے تشدد کیا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ لیڈی کانسٹیبل خاتون کا میڈیکل کرانے گئی تھی، ڈاکٹرز نے بد تمیزی کی اور لیڈی ڈاکٹر کا پرس چوری کرنے کا الزام لگا دیا۔

سی پی او گوجرانوالہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنا دی۔

READ  سانحہ گل پلازہ: وزیراعلیٰ کا 2 ماہ میں متاثرین کو دکانیں تیار کرکے دینے کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں