ایران کا امریکا اور اسرائیل کو مکمل سزا دینے تک جنگ جاری رکھنے کا اعلان

Iran announces that it will continue the war until it fully punishes the US and Israel

ایران نے امریکا اور اسرائیل کو مکمل سزا دینے تک جنگ جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

ایرانی مشترکہ فوجی کمانڈ خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری کا کہنا ہے کہ ایران اب جوابی حملوں کی پالیسی ختم کرکے امریکا اور اسرائیل کو سزا دینے کے لیے مسلسل حملوں کی پالیسی اختیار کرنے جا رہا ہے۔

ابراہیم ذوالفقاری نے کہا کہ تیل کی قیمتوں کو مصنوعی طریقوں سے کم نہیں کیا جاسکے گا، آبنائے ہرمز سے ایک بوند تیل باہر نہیں جائےگا، 200 ڈالر فی بیرل کی توقع رکھی جائے، اسرائیل، امریکا اور اتحادیوں کے جہاز ہدف بنائیں گے۔

ایرانی نیول چیف نے کہاکہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہاز ایران سے اجازت نامہ لیں، جہازوں کو محفوظ راستہ دینےکےکھوکھلے بیانات کوسچ نہ سمجھا جائے، 2جہازوں نے دعوے سچ مانے لیکن دھر لیے گئے۔

READ  ایپسٹین فائلز : برطانوی وزیراعظم کے استعفے کی قیاس آرائیاں تیز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں