بھارتی اداکار کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش، تصویر بھی شیئر کردی

Indian actor gives birth to first child

نامور بالی ووڈ اداکار رندیپ ہودا اور ان کی اہلیہ لین لائش رام کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

بھارتی اداکار اور ان کی اہلیہ نے بچے کی پیدائش سے متعلق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اعلان کیا۔

دونوں نے انسٹاگرام پر اعلان کیا کہ ان کی بیٹی کی پیدائش ایک خاص دن پر ہوئی ہے، جو رندیپ کے والد رنبیر ہودا کی سالگرہ کا دن بھی ہے۔
مزید کہا گیا کہ یہ موقع خاندان کے لیے دہری خوشی کا باعث ہے، اداکار اور ان کی اہلیہ نے ننھی بچی کی تصویر بھی شیئر کی، جس میں اس کے ننھے ہاتھ نظر آ رہے ہیں۔

بالی ووڈ اداکار رندیپ ہودا نے سوشل میڈیا پر اپنے والد اور نومولود بیٹی کے لیے جذباتی پیغام بھی شیئر کیا ہے۔

انہوں نے لکھا ’دادا اور پوتی کا جنم دن ساتھ ہوگیا، آج جب میں خود باپ بنا ہوں تو آپ کے لیے میری قدر اور بھی بڑھ گئی ہے، پاپا۔

انہوں نے پوسٹ میں اپنی اہلیہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ’اور سب سے اہم بات — لن لائش، مجھے باپ بنانے اور ہماری ننھی بیٹی کو اس دنیا میں لانے کے لیے شکریہ۔

واضح رہے کہ رندیپ ہودا اور لن لیش رام نے 29 نومبر کو ایک مشترکہ انسٹاگرام پوسٹ میں حمل کی خبر دیتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا تھا۔

READ  اکشے کھنہ نے شادی نہ کرنے کی اصل وجہ بتا دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں