لودھراں: تیزگام ٹرین حادثے کے 11 گھنٹے سے زائد گزرنے کے باوجود ٹریک بحال نہ کیے جاسکے

Tracks could not be restored despite more than 11 hours of Tezgam train accident

لودھراں میں تیز گام ٹرین کو حادثے کے 11 گھنٹے سے زائد گزرنے کے باوجود اپ اور ڈاؤن ٹریک بحال نہ کیے جاسکے۔

گزشتہ شب آدم واہن کے قریب تیزگام کی 4 بوگیاں پٹری سے اترنے کے باعث 25 مسافر زخمی ہوئے تھے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

تیز گام ٹرین کو حادثے کے 11 گھنٹے سے زائد گزرنے کے باوجود اپ اور ڈاؤن ٹریک بحال نہیں کیے جاسکے ہیں۔

اس حوالے سے حکام کا کہنا ہےکہ ٹریک کو بحال کرنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاہم مزید 4 گھنٹے لگ سکتے ہیں جب کہ کراچی ایکسپریس اور زکریا ایکسپریس لودھراں اسٹیشن پر کھڑی ہیں۔

حکام کے مطابق مسافروں کوسرکٹ ہاؤس میں بھی ٹہرایا گیا جب کہ متاثرہ ٹرین کراچی روانہ کردی گئی ہے۔

READ  لکی مروت: سرائے نورنگ بازار میں دھماکے سے پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق، 18 زخمی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں