حکومت کا کوٹے کے مطابق پیٹرول الاٹ کرنے کا فیصلہ، ایپ کی تیاری جاری

Government decides to allocate petrol according to quota

وفاقی حکومت نے کوٹے کے مطابق پیٹرول الاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی راشن بندی کے لیےڈیجیٹل نظام لا رہی ہے جس کیلئے حکومت ایک ایپ تیار کر رہی ہے جسے پیٹرولیم مصنوعات کے صارفین ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔

ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد ہر شہری اپنی گاڑی کا نمبر اور اپنا شناختی کارڈ نمبر درج کرکے خود کو ایپ میں رجسٹرڈ کروائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت ہر شہری کا اس کی ضرورت اور دستیابی کے مطابق پیٹرولیم کوٹہ مقرر کرے گی۔

READ  صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کیلئے مذاکرات میں اہم پیشرفت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں