طالبان نے دہشتگردوں کو افغان سرزمین سے پاکستان پر حملوں کی چھوٹ دے رکھی ہے: آسٹریلوی جریدہ

Taliban has given terrorists a reprieve to attack Pakistan from Afghan soil

آسٹریلوی جریدے دی کنورسیشن کے مطابق افغان طالبان رجیم نے دہشتگردوں کو افغان سرزمین سے پاکستان پر حملے کرنے کی چھوٹ بھی دے رکھی ہے۔

دی کنورسیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان رجیم کی دہشت گرد گروہوں کی پشت پناہی ناصرف افغانستان بلکہ خطے کیلئے سکیورٹی چیلنج بن چکی ہے، افغان طالبان رجیم اور ٹی ٹی پی کا بھیانک گٹھ جوڑ دنیا کے لیے خطرناک ہے۔
رپورٹ کے مطابق طالبان رجیم نے افغانستان پر قبضے کے بعد شرپسند مسلح جتھوں کو حکومتی فورس کا حصہ بنالیا جبکہ بھارت اپنے مذموم جغرافیائی اور علاقائی مفادات کیلئے طالبان کی پشت پناہی کر رہا ہے۔

آسٹریلوی جریدے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغان طالبان رجیم نے دہشت گردوں کو افغانستان میں محفوظ پناہ گاہ فراہم کررکھی ہے، طالبان رجیم نے دہشت گردوں کو افغان سرزمین سے پاکستان پر حملے کرنےکی چھوٹ بھی دے رکھی ہے۔

READ  پشاور: 18 سال کی تاخیر کے بعد سیف سٹی پراجیکٹ پر کام شروع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں