اسرائیلی انٹیلی جنس کی بڑی ناکامی، حزب اللہ رہنما کے بجائے اپنے ہی حامی کو ہلاک کردیا

Israeli intelligence's major failure

اسرائیل نے بیروت پر حملہ کرکے حزب اللہ رہنما کے بجائے ان کے مخالف اور اپنے حامی کو ہلاک کردیا جس سے اسرائیلی انٹیلی جنس کی بڑی ناکامی ظاہر ہوتی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق گزشتہ رات بیروت میں عمارت کو نشانہ بنایا گیا تاہم خفیہ معلومات غلط ثابت ہوئیں۔

غلط قتل پر اسرائیلی فوج نے حزب اللہ مخالف تنظیم لبنان فورس سے افسوس کا بھی اظہار کیا۔

دوسری جانب حزب اللہ کے لبنان میں گھسنے والی اسرائیلی فوج پر حملے جاری ہیں۔

ایف پی وی ڈرون سے بکتر بند اور مرکاوہ ٹینک کو نشانہ بنانے کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔

READ  443 میٹر بلندی پر محبت کا اظہار، نیویارک کی ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ پر چڑھنے والا روسی جوڑا گرفتار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں