سینیٹ اجلاس کے دوران تعلیمی اداروں میں اقبالیات کے فروغ کا بل پیش اور کتابوں پر پلاسٹک کور کی ممانعت کا ترمیمی بل منظور کرلیا گیا۔
اسلام آباد میں کتابوں پر پلاسٹک کور کی ممانعت کا ترمیمی بل سینیٹر شیری رحمان نے پیش کیا، جس میں کہا گیا کہ کچھ بڑی دکانیں اب بھی پلاسٹک کور والی کتابیں فروخت کر رہی ہیں۔
شیری رحمان کے مطابق دکانداروں کا کہنا ہے کہ بائیو ڈی گریڈ ایبل پلاسٹک ہے۔
اقبالیات کا تعلیمی اداروں میں فروغ کا بل سینیٹر زرقا سہروردی نے پیش کیا، جسے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔
بل تعلیمی اداروں میں علامہ اقبال کے فکر، فلسفے اور شاعری کے فروغ سے متعلق ہے، بل علامہ اقبال کا 150واں یوم ولادت منانے کیلئے قانون وضع کرنے سے متعلق ہے۔






تبصرے بند ہیں