لندن: آکسفورڈ اسٹریٹ پر اب ہوگا پیدل چلنے والوں کا راج، بڑا حصہ ٹریفک کیلئے بند

آکسفورڈ اسٹریٹ پر اب پیدل چلنے والوں کا راج ہوگا، لندن کی اس مشہور سڑک کے ایک بڑے حصہ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق آکسفورڈ اسٹریٹ، آرچرڈ اسٹریٹ سے گریٹ پورٹ لینڈ اسٹریٹ تک بسوں، ٹیکسی، سائیکلوں کیلئے بند ہے۔

آکسفورڈ اسٹریٹ میں تقریباً ایک کلو میٹر میں شاپنگ کرنے والے آزادانہ گھوم پھر سکیں گے۔

میئر لندن صادق خان نے کہا ہے کہ آکسفورڈ اسٹریٹ کا ایک حصہ پیدل چلنے کیلئے مخصوص کرنا اہم قدم ہے۔ آکسفورڈ اسٹریٹ کی بحالی سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

READ  بانی پی ٹی آئی نے واضح کر دیا ہے کہ وہ ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے, علیمہ خان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں