بانی پی ٹی آئی نے واضح کر دیا ہے کہ وہ ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے, علیمہ خان

PTI founder has made it clear that he will not participate in the by-elections, Aleema Khan

اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے بتایا کہ 9 مئی کیسز کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہائیکورٹ میں کیسز مقرر ہوں، جبکہ بانی پی ٹی آئی نے واضح کہا ہے کہ وہ حقیقی آزادی تک تحریک جاری رکھیں گے اور ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔

دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 26 نومبر احتجاج کیس میں 4 ملزمان کو 4،4 ماہ قید کی سزا سنائی۔ سماعت جج امجد علی شاہ نے کی، جس میں پراسیکیوٹر اور ملزمان کے وکلا پیش ہوئے۔

ملزمان نے عدالت میں اقبالی بیان جمع کراتے ہوئے کہا کہ وہ لیڈرشپ کے اکسانے پر پُرتشدد احتجاج میں شریک ہوئے، ساتھ ہی اپنی غربت کا ذکر کرتے ہوئے سزاؤں میں نرمی کی اپیل کی۔

ملزمان کے خلاف تھانہ انجرا ضلع اٹک میں جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج تھا۔

READ  پاکستان نے بھارتی جہازوں پر عائد فضائی حدود کی پابندیوں میں 24 اگست تک توسیع کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں