پاکستانی اداکارہ نمرہ خان نے دوسری شادی کرلی

Pakistani actress Nimra Khan marries for the second time

اداکارہ نمرہ خان ایک مرتبہ پھر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

نمرہ خان نے انسٹاگرام پر کچھ تصاویر کے ذریعے اپنی شادی کی خبر شیئر کی جس کے بعد انہیں ساتھی اداکاروں سمیت چاہنے والوں کی جانب سے مبارکبادیں دی جارہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری تصاویر میں نمرہ کے شوہر کا چہرہ ظاہر نہیں کیا گیا۔

کیپشن میں نمرہ نے لکھا کہ یہ کہانی اللّٰہ نے ہماری ملاقات سے بہت پہلے لکھ دی تھی، آج اس کا آغاز ہے اور بہت کچھ ابھی باقی ہے، یہ ایک خوبصورت شروعات ہے جو اللّٰہ کی برکت سے ہوئی ہے

READ  ایونٹ میں سحر ہاشمی کا نامناسب لباس، سوشل میڈیا پر تنقید

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں