کنگنا رناوت راہول گاندھی سے شادی کی خبروں پر بھڑک گئیں

Kangana Ranaut gets angry over news of marriage to Rahul Gandhi

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما راہول گاندھی سے شادی سے متعلق خبر کو’جعلی‘ قرار دے دیا۔

بالی وڈ انڈسٹری میں کنگناکو ان کی اداکاری کے ساتھ بے باک، متنازع اور دوٹوک آرا کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔

حال ہی میں بھارتی سیاستدان راگھو چڈا کی بی جے پی میں شمولیت کے بعد جہاں سوشل میڈیا صارفین کے تنقیدی تبصرے دیکھنے میں آئے وہیں کچھ بے بنیاد اور فرضی پوسٹ بھی وائرل ہوتی رہیں۔

اسی دوران سوشل میڈیا پر ایک میم پیج کی جانب سے کنگنا کا ایک فرضی تبصرہ شیئر کیا گیا جس پر درج تھا کہ ’اگر راہول گاندھی بی جے پی میں شامل ہوگئے تو میں ان سے شادی کرنے کے لیے تیار ہوں‘ ۔
بعد ازاں اس فرضی پوسٹ کو کنگنا کا اصل بیان بتایاگیا اور بھارتی میڈیا میں کنگنا کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ ’ اگر راہول گاندھی بی جے پی میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیں تو کنگنا ان سے شادی کیلئے تیار ہیں‘ ۔

ایک ایسی ہی زیر غور سوشل میڈیا پوسٹ کنگنا کی توجہ حاصل کیے بغیر نہ رہ سکی۔

اداکارہ نے اس پوسٹ کا اسکرین شاٹ اپنی انسٹااسٹوری پر ری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ جعلی خبر انتہائی افسوسناک ہے ، سیاست میں بھی خواتین کے لیے کوئی عزت و وقار نہیں، شرم آنی چاہیے ان لوگوں کو جو یہ جعلی خبریں پھیلا رہے ہیں ‘۔

READ  زینڈایا اور ٹام ہالینڈ کی برطانیہ کے لگژری ہوٹل میں خفیہ ویڈنگ پارٹی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں