چترال میں رات گئے تیز بارش نے تباہی مچا دی

Heavy rains wreak havoc in Chitral late at night

چترال میں تیز بارش کی وجہ سے ندی نالیوں میں طغیانی آگئی اور دریائے چترال میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مختلف مقامات پر سڑکیں سیلابی ریلوں میں بہہ گئی ہیں، دیر چترال روڈ ٹریفک کے لیے بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کے سبب مسافر پھنس گئے۔

بارشوں سے سب زیادہ دورش سب ڈویژن متاثر ہو چکا ہے، سیلابی ریلوں کا پانی گھروں اور دکانات میں داخل ہوگیا۔

چترال میں کھڑی فصلیں اور میوہ جات کے باغات تباہ ہوگئے، عوام کے املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور این ایچ اے کی جانب سے سڑکوں کی بحالی پر کام جاری ہے۔

READ  پاک فوج کے ایوی ایشن ونگ کا مشاق تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، 2 پائلٹس شہید

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں