معروف بھارتی گلوکارہ چل بسیں

Famous Indian singer passes away

معروف بھارتی گلوکارہ سمن کلیان پور 89 سال کی عمر میں چل بسیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آنجہانی گلوکارہ اتوار کی شام ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر عمر رسیدگی سے متعلق عارضوں کے باعث دم توڑ گئیں۔
سمن کلیان پور 1960 اور 1970 کی دہائی میں اپنی سریلی آواز کے باعث بے حد مقبول ہوئیں۔

ان کے مشہور گیتوں میں ’نہ نہ کرتے پیار تم ہی سے کر بیٹھے‘، ’تم نے پکارا اور ہم چلے آئے‘ اور ’آج کل تیرے میرے پیار کے چرچے‘ شامل ہیں۔

انہوں نے ہندی، مراٹھی، آسامی، کنڑ، بنگالی اور اوڑیا سمیت کئی زبانوں میں گیت گائے جب کہ بھجن، غزل اور ٹھمری بھی پیش کیں۔

سمن کلیان پور کی قریبی دوست اور سوانح نگار منگلا کے مطابق دنیا سے رخصت ہونے سے قبل وہ گزشتہ چند روز سے اپنے ہی گیت سن رہی تھیں۔

READ  شہنشاہ غزل مہدی حسن کی آج 98 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں