یو اے ای میں سوشل میڈیا کے استعمال کیلئےکم ازکم عمر 15 سال مقرر کرنے کی منظوری

UAE approves setting minimum age for social media use at 15

متحد عرب امارات (یو اے ای) میں سوشل میڈیا کے استعمال کیلئے کم از کم عمر کی حد مقرر کردی گئی۔

حکومتی میڈیا آفس کے مطابق یو اے ای میں سوشل میڈیا کے استعمال کیلئےکم از کم عمر 15 سال مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

اماراتی حکام نے بتایا کہ 15 سال سےکم عمر بچوں کیلئے ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنانا یا استعمال کرنا ممنوع ہوگا۔

اس کے علاوہ 15 سال سےکم عمربچوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی مکمل رسائی بھی حاصل نہیں ہوگی۔

READ  بنگلا دیش میں ایک بار پھر احتجاجی مظاہرے، فوری الیکشن کا مطالبہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں