امریکا ایران معاہدہ: وزیراعظم نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پربطور ثالث دستخط کردیے

US-Iran deal: Prime Minister signs Islamabad MoU as mediator

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پربطور ثالث دستخط کردیے۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پربطور ثالث دستخط کردیے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آبادمفاہمتی یادداشت پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے دستخط موجود ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس میں صدر میکرون کے ساتھ عشائیے کے موقع پر ایران امریکا مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

دوسری جانب ایرانی سرکاری میڈیا کی جانب سے صدر مسعود پزشکیان کی تصاویر جاری کی گئیں جس میں وہ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کررہے ہیں۔

READ  آسٹریلین رکنِ پارلیمنٹ ہیلن ہینز گاڑی کی ٹکر سے زخمی، مشتبہ شخص گرفتار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں