برطانوی وزیراعظم سرکیئر اسٹارمر کا پیرکو مستعفی ہونےکا امکان

British Prime Minister Sir Kieran Starmer is likely to resign on Monday

برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کا پیرکو مستعفی ہونےکا امکان ہے۔

برطانوی میڈیاکے مطابق امکان ہےکہ وزیراعظم اسٹارمر پیر کو اپنے عہدے سے استعفا دیدیں گے، کیئراسٹارمرنئے پارٹی لیڈر کے انتخاب کا روڈمیپ بھی دیں گے۔

وزیراعظم اسٹارمر پر لیبرپارٹی کے اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے مسلسل دباؤ ہےکہ وہ عہدہ چھوڑنے کا ٹائم ٹیبل دیں، یہ دباؤ اینڈی برنہم کے الیکشن جیت کر پارلیمنٹ پہنچنے سے بڑھ گیا ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق کیئر اسٹارمرکو معلوم ہوچکا ہے کہ لیبر ارکان پارلیمنٹ کی اکثریت اینڈی برنہم کے ساتھ ہے۔

ٹیلی گراف نے دعویٰ کیا کہ اینڈی برنہم وزیرِاعظم بنے تو شبانہ محمود کابینہ میں برقرار رہیں گی، شبانہ محمود امیگریشن اصلاحات کا کام جاری رکھنے کی خواہاں ہیں، غیرقانونی تارکینِ وطن کے لیے شہریت کے قواعد مزید سخت کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

READ  ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری جنگ کے جلد خاتمے کا امکان ظاہر کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں