بھارت سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا انفلوئنسر اوری نے سوشل میڈیا پر صرف ایک ریل سے76 لاکھ بھارتی روپے کی کمائی کا انکشاف کیا ہے۔
حال ہی میں بھارتی میڈیاکو دیے گئے انٹرویو کے دوران میزبان نے اوری (اورہان اوترامانی) سے سوال کیا کہ ’ وہ نہ تو ملازمت کرتے ہیں اور نہ ہی ان کے حوالے سے کوئی متنازع چیز سامنے آئی ہے اور وہ بالی وڈ کی تمام ہی مشہور شخصیات کے ساتھ مختلف پروگرامز میں بھی نظر آتے ہیں ، تو پھر ان کے پاس پیسہ کہاں سے آتا ہے؟
سوال کے جواب میں اوری نے اپنی آمدنی سے متعلق انکشاف کیا کہ ’میری زیادہ تر آمدن برانڈز کے ساتھ معاہدوں اور خصوصی تقریبات میں شرکت سے ہوتی ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ مہینے میں نے صرف ایک سوشل میڈیا ریل کے ذریعے 76 لاکھ روپے کمائے، بہت سے مداح اس رقم سے دنگ رہ گئے لیکن برانڈز اپنی مارکیٹنگ کے لیے رقم ادا کرتے ہیں۔
اوری کا کہنا تھا کہ میں مختلف تقاریب مثلاً ڈنر، شادیوں اور سالگرہ میں صرف شرکت کے لیے بھی 15 سے 25 لاکھ بھارتی روپے تک معاوضہ وصول کرتا ہوں‘۔
انفلوئنسر نے مزید بتایاکہ میں تقریبات میں جا کر مہمانوں کے ساتھ بات چیت کر تا ہوں، تصویروں کے لیے اپنے مخصوص انداز میں پوز دیتا ہوں، جو سوشل میڈیا پر کافی وائرل بھی ہوجاتے ہیں۔






تبصرے بند ہیں