حکومت بلوچستان کا یومِ عاشور پرعام تعطیلات کا اعلان

Balochistan government announces public holiday on Ashura Day

حکومت بلوچستان نے عاشورہ محرم الحرام کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق 9 اور 10 محرم الحرام کے موقع پر تمام سرکاری دفاتر اور صوبائی ادارے بند رہیں گے۔
تعطیلات کا اعلان محرم الحرام کے مذہبی احترام اور عوامی سہولت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے عاشورہ کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔
کیبنٹ ڈویژن نے تعطیلات کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق 25 اور 26 جون کو عام تعطیل ہوگی۔

READ  دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں: چینی سفیر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں