سلمان خان نے 24 سال قبل دیا مرزا سے متعلق کونسی انوکھی پیشگوئی کی تھی؟ اداکارہ کا انکشاف

What unique prediction did Salman Khan make about Dia Mirza 24 years ago? The actress revealed

بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ دیا مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان نے 24 سال پہلے ایک ایسی پیشگوئی کی تھی جسے سن کر وہ خوفزدہ ہوگئی تھیں۔

دیا مرزا نے حال ہی میں ہدایتکارہ فرح خان کے شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے کئی دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی۔

شو کے دوران جب فرح خان نے دیا مرزا کو سلمان خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی تجویز دی تو انہوں نے جواب دیا کہ ‘اب سلمان کم عمر اداکاراؤں کے ساتھ کام کر رہے ہیں’۔
یہ جواب سن کر فرح خان نے کہا کہ ‘سلمان خان ابھی چترانگدا سنگھ کے ساتھ بھی تو کام کررہے ہیں’۔

اس پر دیا مرزا نے ہنستے ہوئے بتایا کہ ‘دراصل سلمان نے مجھے 2002 میں ریلیز ہونے والی فلم تم کو نہ بھول پائیں گے کے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران کہا تھا کہ دیکھنا ایک دن تم میری ماں کا کردار ادا کرو گی اور اس وقت میری عمر صرف 19 سال تھی’۔

انہوں نے بتایا کہ ‘میں سلمان خان کی یہ پیشگوئی سن کر بہت خوفزدہ ہوگئی تھی’۔

اداکارہ نے بتایا کہ ‘میں، راجپال یادو اور سلمان خان بیٹھے اپنے سین کی شوٹنگ کا انتظار کررہے تھے، اس فلم میں سلمان کی ماں کا کردار ایک ایسی خاتون ادا کر رہی تھیں جن کا ایک نومولود بچہ تھا اور وہ بہت زیادہ عمر کی بھی نہیں تھیں’۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ‘میں نے سلمان خان سے کہا کہ یہ آپ کی ماں کا کردار ادا کر رہی ہے اور ان کے ہاں ابھی ایک بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ عمر میں کافی چھوٹی ہیں، میری یہ بات سن کر سلمان نے کہا کہ آپ پریشان مت ہوں، یہ آپ کے ساتھ بھی ہوگا’۔

READ  بالی ووڈ اداکار راجپال یادو کو تہاڑ جیل سے رہا کردیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں