سوات: سیف اللہ جھیل کشتی حادثے میں امریکا سے ڈگری لے کر پاکستان آئی لاپتہ لڑکی کی تلاش جاری ہے کشتی الٹنےسےجاں بحق چھ افراد کی میتیں لاہور پہنچا دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق سوات کی "جھیل سیف اللہ” میں گزشتہ روز پیش آنے والے ہولناک کشتی حادثے میں حادثے میں لاپتہ 17سالہ لڑکی کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی زیرِ نگرانی ریسکیو 1122 کی خصوصی واٹر ریسکیو ٹیمیں، پولیس اور مقامی رضاکار جھیل سیف اللہ کے مختلف مقامات پر جدید ترین ریسکیو آلات کی مدد سے سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔ گہرے پانی اور مشکل راستوں کے باوجود لاپتہ لڑکی کو تلاش کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔
اب تک چوبیس سالہ بشریٰ سموئی کو تلاش نہیں کیا جاسکا تاہم ریسکیو ٹیمیں، پولیس اور مقامی رضاکار لاپتہ لڑکی کی تلاش میں مصروف ہیں۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ انتظامیہ سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔
جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی میتیں آبائی شہر لاہور پہنچا دی گئی ہیں، ذرائع کے مطابق کشتی میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد سوار تھے جو سوات گھومنے آئے تھے۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں کرنل (ر) عامر اوندل ، 20 سالہ بیٹا عبداللہ اوندل ، 23 سالہ بیٹی رویل اوندل ، 27 سالہ بیٹی پروا اوندل ، 1 سالہ بیٹا پروا اوندل شامل ہیں۔
فیملی ذرائع نے بتایا کہ بشریٰ سموئی محض 5 روز قبل ہی امریکہ سے اپنی اعلیٰ تعلیم کی ڈگری مکمل کر کے پاکستان واپس آئی تھیں اور خاندان کے ساتھ تفریح کے لیے سوات گئی تھیں۔





تبصرے بند ہیں