آئل ٹینکر حملے میں بھارتی شہری کی ہلاکت پر بھارت کا ایران سے شدید احتجاج

India lodges strong protest with Iran over the death of an Indian national in an oil tanker attack.

یو اے ای کے آئل ٹینکروں پر ایرانی حملوں پر بھارت نے ’’گہری تشویش‘‘ کا اظہار کیا ہے، اور اپنے شہری کی ہلاکت پر ایران سے سخت احتجاج کیا ہے۔

روئٹرز کے مطابق آبنائے ہرمز میں متحدہ عرب امارات کے 2 تیل بردار جہازوں پر ہونے والے ایرانی میزائل حملوں میں ہلاک ہونے والا ملاح بھارتی شہری تھا۔ اس واقعے کے بعد بھارت نے ایران کے نائب سفیر کو طلب کیا تھا۔

اب بھارتی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں وزارت نے کہا کہ اس نے ایران کے سامنے سخت احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ وزارت نے مزید کہا کہ وہ ان حملوں پر گہری تشویش میں مبتلا ہے، اور خطے میں تجارتی بحری جہازوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا ’’بند ہونا چاہیے۔‘‘

بھارتی وزارتِ خارجہ کے مطابق ہلاک ہونے والا بھارتی شہری ان دونوں جہازوں پر موجود 46 رکنی عملے میں شامل تھا، جس میں 30 بھارتی شہری بھی شامل تھے۔ وزارت نے مزید بتایا کہ 10 دیگر بھارتی ملاح زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے دو کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

READ  اختتام اب آپ کے ہاتھ میں نہیں، ہمارا ردعمل انتہائی سخت ہوگا: ایران کا امریکا و اسرائیل کو پیغام

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں