افیئر کی افواہوں کے باوجود گووندا کا ساتھ نہیں چھوڑوں گی، سنیتا آہوجہ

I will not leave Govinda's side despite rumors of an affair

بالی ووڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجہ نے شوہر سے متعلق افیئر کی افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اپنے رشتے پر مکمل اعتماد ہے اور وہ گووندا کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گی۔

فری پریس جرنل کو انٹرویو دیتے ہوئے سنیتا آہوجا نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں کام کرنے والے اداکاروں کے بارے میں ایسی باتیں عام ہیں، لیکن مضبوط رشتہ اعتماد اور محبت پر قائم ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ کہتی ہوں کہ اداکار کی بیوی بننے کے لیے دل کو مضبوط بنانا پڑتا ہے۔ میں نے 15 سال کی عمر میں گووندا سے محبت کی تھی، آج 56 سال کی ہوں اور اب بھی ان سے اتنی ہی محبت کرتی ہوں۔

سنیتا نے مزید بتایا کہ انہوں نے زندگی میں کئی بار گووندا کو معاف کیا، کیونکہ ان کے نزدیک سچی محبت میں معاف کرنا بھی شامل ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے گووندا اور سنیتا آہوجا کی علیحدگی سے متعلق افواہیں گردش کر رہی تھیں، تاہم دونوں نے ان خبروں کی کبھی تصدیق نہیں کی۔ گووندا اور سنیتا نے 1987 میں شادی کی تھی اور ان کے دو بچے، ٹینا آہوجہ اور یش وردھن ہیں۔

READ  عالیہ بھٹ اپنے بنگلے کی ویڈیو وائرل ہونے پر برہم ہوگئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں