کراچی: غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کی کوشش

Alleged attempted sexual assault on a foreign woman

ڈیفنس میں ایک فلیٹ میں غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کی کوشش کی گئی پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

میڈیاکے مطابق یہ واقعہ کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 6 میں پیش آیا، جہاں فلیٹ میں اوباش نوجوان نے غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کی کوشش کی۔

متعلقہ تھانے کی پولیس نے متاثرہ خاتون ملینڈا مائی کے والد رابرٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے کے بعد آدی محمود نامی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق مذکورہ واقعہ 17 جولائی کی رات اس وقت پیش آیا، جب ملزم خاتون کو گھر چھوڑنے آیا۔ جس کے بعد خاتون نے اسے مشروب کیلیے فلیٹ میں آنے کی اجازت دی۔

متاثرہ خاتون نے بتایا مشروب پینے کے بعد وہ سو گئیں، اور کچھ دیر بعد بیدار ہونے پر خود کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنتا ہوا پایا۔ مزاحمت اورملزم کو روکنے کی کوشش کی۔ شور مچایا تو وہ فرار ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے بعد میں ملزم اپنا موبائل فون لینے دوبارہ اپارٹمنٹ آیا، لیکن خاتون کی مزاحمت کے بعد دوبارہ فرار ہو گیا۔ متاثرہ خاتون کا طبی معائنہ کروا کر فرانزک کیلئے نمونے حاصل کر لیے گئے۔

READ  لیاری واقعہ: ایس بی سی اے کے دفتر پر چھاپہ، 6 افسران کو حراست میں لے لیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں