امریکا نے پاکستان کے چوری شدہ اور غیر قانونی منتقل 513 قدیم نوادرات واپس کردیے

The United States has returned 513 ancient artifacts

امریکا نے پاکستان کے چوری شدہ اور غیر قانونی منتقل 513 قدیم نوادرات واپس کردیے ، جو تقریباً 60 سے 80 سال قبل پاکستان سے امریکا منتقل کیے گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے وزارت قومی ورثہ و ثقافت کا سینیٹر ہدایت اللہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا ، جس میں سیکریٹری وزارت قومی ورثہ و ثقافت نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکا نے پاکستان سے چوری شدہ اور غیر قانونی طور پر منتقل کیے گئے 513 قدیم نوادرات واپس کر دیے ہیں۔

سیکریٹری وزارت قومی ورثہ و ثقافت کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسکو کے 1970 کے کنونشن کے تحت 2025 میں امریکا کے ساتھ تاریخی معاہدہ کیا تھا۔

سیکریٹری نے بتایا کہ امریکی اداروں نے ایئرپورٹس اور نجی کلیکشنز سے پاکستان کے یہ 513 آثار قدیمہ برآمد کیے، جو تقریباً 60 سے 80 سال قبل پاکستان سے امریکا منتقل کیے گئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوادرات کی واپسی کے لیے خصوصی پیکنگ، محفوظ ٹرانسپورٹیشن اور انشورنس کا انتظام کیا گیا، جبکہ امریکا سے واپس ملنے والے بیشتر نایاب نوادرات بحفاظت اسلام آباد پہنچا دیے گئے ہیں۔

سیکریٹری وزارت قومی ورثہ و ثقافتنے مزید کہا کہ تاریخی نوادرات کی کوئی مالی قیمت مقرر نہیں کی جا سکتی، کیونکہ یہ ملک کا ناقابل تلافی ثقافتی اور تاریخی اثاثہ ہیں۔

READ  مذہبی آزادی پرقدغنیں،بھارت کو انتہائی تشویش کاملک قرار دینےکامطالبہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں