ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ٹیلفونک رابطہ کیا ہے۔
ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے سعودی عرب اور ترک وزرائے خارجہ سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی۔
اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کسی بھی ایڈوانچر سے باز رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائیگا۔ جارحیت میں علاقائی ممالک بھی شریک ہوئے تو سخت ردعمل دیا جائے گا۔






تبصرے بند ہیں