سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے کمی

Gold price drops by Rs 500 per tola

کراچی؛ ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی قیمت میں 500 روپے فی تولہ کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 4لاکھ 27 ہزار 936 روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت428 روپے کم ہوکر 3لاکھ 66ہزار 886 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر کم ہوکر 4055 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔

READ  پاک بھارت تباہ کن جنگ کا خدشہ برقرار، معمولی چنگاری بھی وجہ ہوسکتی ہے: امریکی محقق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں