کل تک آبنائے ہرمز کھولنے پر اتفاق ہوسکتا ہے: امریکی سیکریٹری خزانہ

Agreement on opening the Strait of Hormuz could be reached by tomorrow

امریکا کے سیکریٹری خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ کل تک آبنائے ہرمز کھولنے پر اتفاق ہوسکتا ہے۔

واشنگٹن میں امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران امریکی سیکریٹری خزانہ کا کہنا تھا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی بلا تعطل نقل و حرکت اور بحران کو نارمل سطح پر لانے کے لیے تہران کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ منگل یا بدھ تک اس کا حتمی معاہدہ سامنے آ سکتا ہے۔

جب امریکی وزیرِ خزانہ سے پوچھا گیا کہ کیا ایران کو آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے کوئی ٹول ٹیکس وصول کرنے کی اجازت ہوگی؟ جس پر انہوں نے واضح کیا، ’یہ تمام تجارتی جہازوں کے لیے مکمل آزادیِ نقل و حرکت کا معاملہ ہوگا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ اس معاہدے سے صرف خام تیل ہی نہیں بلکہ کھاد، ریفائنڈ مصنوعات اور صنعتی گیسوں کی بین الاقوامی سپلائی بھی بحال ہوگی اور خلیجِ فارس میں پھنسے سیکڑوں بحری جہازوں کو نکلنے کا راستہ ملنے سے عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی اور ریلیف دیکھنے کو ملے گا

READ  سیکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، پولیس لائنز خودکش حملے کا ماسٹر مائنڈ ہلاک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں