سعودی کابینہ نے ایران، امریکہ جنگ کا مذاکرات کے ذریعے حل نکالنا ناگزیر قرار دے دیا۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں خطے میں کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق ایران، امریکہ جنگ کا مذاکرات کے ذریعے حل نکالنا ناگزیر قرار دیا گیا۔
کابینہ نے غزہ میں ہتھیاروں کے خاتمے سے متعلق تاریخی معاہدے کا خیرمقدم کیا، غزہ امن معاہدے کے لئے مصر، قطر، ترکیے،امریکہ اور دیگر ثالثی کرنے والے ممالک کے کردار کو سراہا گیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق کابینہ اجلاس میں سعودی قیادت میں قائم کثیرالملکی بحری دفاعی اتحاد کے قیام کا بھی خیرمقدم کیا گیا، کابینہ نے بحیرۂ احمر، باب المندب اور خلیج عدن میں بحری آمد و رفت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس، خطے میں کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور





تبصرے بند ہیں